حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ’’حیات انسانی کا بہترین نمونہ’’Muhammad (S.A.W ) Hayat e Insaniyat ka behtreen namona


 حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ’’حیات انسانی کا بہترین نمونہ’’

                       ★★★★
تاریخ گواہ ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے تمام معاصرین خواہ وہ دوست ہوں یا دشمن ، زندگی کے ہر شعبے اور انسانی سرگرمیوں کے ہر میدان میں پیغمبرِ اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اعلیٰ خوبیوں ، ان کی بےداغ ایمانداری ، اخلاقی اوصاف ، بےپناہ خلوص اور شبہے سے بالاتر امانت و دیانت کے معترف تھے۔
یہاں تک کہ یہودی اور وہ لوگ جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی دعوت پر ایمان نہیں لائے تھے ، ذاتی معاملات میں آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ثالث بناتے تھے کیونکہ وہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی غیرجانبداری پر کامل یقین رکھتے تھے۔ حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے پیش کردہ دین کو قبول نہ کرنے والے بھی کہتے تھے :

  • "اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) ! ہم تمہیں جھوٹا نہیں کہتے لیکن ہم اس کا انکار کرتے ہیں جس نے تم پر کتاب اتاری اور تمہیں رسول بنا کر بھیجا۔" وہ سمجھتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر کسی جن یا بھوت کا اثر ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو اس اثر سے چھڑانے کے لئے وہ تشدد پر آمادہ ہو گئے تھے۔ لیکن ان کے بہترین انسانوں نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) ایک انوکھی بصیرت کے مالک ہیں اور پھر وہ اس بصیرت کو حاصل کرنے کے لئے دوڑ پڑے۔ حوالہ :   ، :

Comments

Popular posts from this blog

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی تعلیماتHazrat sheikh Abdul Qadir Jilani ki talimat

قربانی کی تاریخ،فضائل،مسائل Qurbani ki tareek,fazail or masail